پاکستانتازہ ترین

عافیہ صدیقی کے حوالے سے افواہوں پر تشویش ہے ، فوزیہ صدیقی

کراچی (نامہ نگار)ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے سلسلے میں جو افواہیںملک میں گردش کررہی ہیں انہیں سن کر ہم خود بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ اُن کی جان کو خطرہ ہے لیکن اس خبر کی تصدیق یا تردید امریکی سفارتخانہ یا امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانہ ہی کرسکتا ہے کیونکہ ڈاکٹر عافیہ گزشتہ 9برسوں سے اُن کے قبضے میں ہے ۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے 2ماہ قبل ڈاکٹر عافیہ کی صحت کے حوالے سے یہ بتایا تھا کہ وہ انتہائی خراب ہے مزید صورتحال جاننے کے لئے اُن سے پوچھا گیا تو پاکستانی اہلکاروں نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا ۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے متعلق صحیح صورتحال امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانہ یا پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانہ ہی بتا سکتا ہے ۔ جن سے ہم رابطہ کررہے ہیں تاہم اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی صحت اور رہائی کے لئے خصوصی دعا کریں

یہ بھی پڑھیں  بلوچ قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، عبدالمالک بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker