پاکستانتازہ ترین

امریکہ نےعافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہرکر دی، پاکستان کو دو معاہدوں کی پیشکش

breaking news logo2اسلام ا آبا د (بیورو رپورٹ)امریکہ نے قیدیوں کے تبادلوں کے معاہدے پر عافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کو دو معاہدوں کی پیشکش کی ہے،معاہدہ ہونے پر عافیہ اپنی باقی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گی،قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر 15نکاتی ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے۔امریکہ سے معاہدے کے لیے وزارت داخلہ کی ٹاسک فورس نے بھی منظوری دیدی ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں،حتمی منظوری کے لیے سفارشات کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق قائم کمیٹی کی بیس سفارشات منظور کر لیں،کمیٹی نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے دو معاہدوں کی سفارش بھی کی گئی ہے،حتمی منظوری کے بعد ٹاسک فورس ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی کے لیے کام شروع کر دے گی،ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے امریکہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:پیپلزپارٹی کے ایم این اے میاں عظیم خان دولتانہ روڑ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker