پاکستانتازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ نےڈاکٹرعاصم کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے روکدیا

کراچی(مانیٹرنگ سیل) سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے ڈاکٹر کے معائنے تک عاصم حسین کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے روک دیا، اگلے حکم تک ڈاکٹر عاصم کو کارڈیو میں داخل رکھا جائے گا ۔ ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی زندگی کو خطرہ ہے، رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی صحت کی ذمے داری لی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی درخواست پر حکم جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک رینجرز کا ڈاکٹر مطمئن نہ ہو اس وقت تک ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال میں رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker