پاکستانتازہ ترین

دہری شہریت، مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی اہلیت ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور (نمائندہ خصوصی) دہری شہریت کے الزام پر مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف درخواست نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے دائر کی۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دہری شہریت کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کوئی بھی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹ کسی دوسرے ملک کی شہریت رکھے گا تو وہ نااہل قرار دیا جائے گا۔ درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عاصم امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ لہٰذا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وہ بطور مشیر کام نہیں کرسکتے۔  پیٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملے میں ڈاکٹر عاصم سے تحریری جواب طلب کرے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی ٹیسٹ:سری لنکا جیت سے 137رنز کی دوری پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker