پاکستانتازہ ترین

کامران فیصل کی موت کی آزادانہ تحقیقات کروا کراصل حقائق قوم کےسامنے لائےجائیں،ڈاکٹرقدیر

dr qadeerاسلام آباد(بیورو رپورٹ)تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ نیب افسر کامران فیصل کی موت کی آزادانہ تحقیقات کروا کراصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں کیونکہ ان کی پراسرار موت سے لوگوں میں شدید غم و غصہ ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔آئے روز بحران جنم لے رہے ہیں 18کروڑ عوام موجودہ حکمرانوں سے شدید مایوس ہوچکے ہیں اورآئندہ انتخابات حکمرانوں سے نجات کا ذریعہ ہوں گے انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میں ملکی استحکام مضمر ہے مگر بدقسمتی سے پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے جمہوریت سے عوام کا اعتماد ختم کردیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔محب وطن جماعتیں،علماء کرام،سپریم کورٹ اور میڈیا کا تعمیری کردار ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال وطن کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں  پشین:آل پارٹیز اورطلباء تنظیموں کی صحافی نجیب ترین پرحملے کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker