پاکستانتازہ ترین

قصور:پاکستان وسائل سے مالا مال علاقہ ہے، ڈاکٹرعبدالقدیرخاں

qadeerقصور( حافظ جاویدالرحمن سے ) ایٹمی سائنسدان اور تحریک پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالا مال علاقہ ہے مگر نا اہل حکمران ان وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں میں نے تہیہ کیا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تخسیر بنا دیں گے اور اللہ تعالیٰ نے میری اس خواہش کو تکمیل میں مدد کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قسور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ڈاکتر عبدالقدیر خاں نے بتایا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جدید ہے اور یہ پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو مکمل تباہی کی طرف لے جا چکے ہیں اور موجودہ حکمرانوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ ذریعے پاکستان میں تبدیلی لائیں اور اہل قیادت کو اقتدار سونپنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام بار بار آزمائے گئے لیڈروں کو یکسر رد کر دیں انہوں نے کہا کہ اہل قصور شاندار استقبال کرکے ان کے دل میں گھر کر لیا ہے تقریب سے جاوید اقبال ریتائرڈ ایڈمرل کے علاوہ خضر حیات خاں سابق ایم این اے اور دیگر مقررین نے خطاب کیا قبل ازیں ڈاکتر عبدالقدیر خاں جب قصور پہنچے تو عوام کی ایک بڑی تعداد نے استقبال کیا

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی شہادت کو 10 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker