پاکستانتازہ ترین

تحریک تحفظ پاکستان کا پہلا انتخابی جلسہ ناکام، ڈاکٹر قدیر عین موقع پر پنڈال میں نہ آئے

dr. qadeerاسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک تحفظ پاکستان کا پہلا انتخابی جلسہ ناکام، ڈاکٹر قدیر عین موقع پر پنڈال میں نہ آئے۔ پیر کے روز تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار برائے حلقہ این اے 49 ڈاکٹر رفیق غنچہ نے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا اس موقع پر انہوں نے پارٹی سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کومدعو کیا جوکہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلع چکوال کے امیدوار پیر عبدالشکور نقشبندی، پی پی 9 سے سعد افضل سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے امیدوارو ں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن میں سے اکثریت سٹیج پر موجود تھی لیکن پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر رفیق غنچہ عوام کو جلسہ گاہ میں لانے میں ناکام رہے اور ایک ہزار سے بھی کم افراد جلسہ میں پہنچ سکے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شرکت متوقع تھی جبکہ اس حوالے سے رینجرز اور اسلام آباد پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی لیکن عین موقع پر ڈاکٹر قدیر خان کو جلسہ گاہ میں عوام کے کم ہونے کے باعث آنے سے منع کردیاگیا جس کے باعث تحریک تحفظ پاکستان کا اسلام آباد میں ہونے والا پہلا ہی انتخابی جلسہ ناکام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کیخلاف چوہدری افتخارکےہرجانےکیس پرفیصلہ محفوظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker