پاکستانتازہ ترین

بچوں کی کفالت کیلئے’ادارہ پرورش‘ قابل تحسین ہے ،عبدالقدیر خان

اسلام آباد ﴿بیورو چیف﴾ مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ سوات جنگ میں یتیم اور بے سہارا ہونے والے بچوں کی کفالت کیلئے قائم ’’ادارہ پرورش ‘‘قابل تحسین ہے جو بچوں کو بہترین تعلیم مہیا کرکے انکی کفالت بھی کررہا ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں سوات سے آئے ہوئے پرورش سکول کے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے چھوٹے یتیم بچوں کو انعامات دیئے، پرورش آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نعیم اللہ کو تعریفی شیلڈ پیش کی ،وہ پرورش آرگنائزیشن کے یتیم بچوں کے ساتھ کچھ دیر گپ شپ لگاتے رہے ۔ اور انکی تواضع کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ادارے کیلئے اپنا تحریری پیغام بھی دیا ۔ جسمیں مایہ ناز سائنسدان نے پرورش آرگنائزیشن کی تعریف کی اور کہا کہ میں انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور انکے لئے دعا گو ہوں ،ملاقات کے دوران ادارے کے بچوں اور انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر صاحب کو سواتی ٹوپی ،کمبل اور دیگر تحائف کے علاوہ خراج تحسین کی یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔ ملاقات کے بعدپر ورش ادارے کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے بچوں اور ہمارے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے محسن پاکستان کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ اور اس سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے پر ورش کے بچوں اور ادارہ کیلئے انعاماتی شیلڈ ز اور اپنا قیمتی پیغام بھی دیا ہے ۔ جسکے لئے ہم انکے بہت مشکور ہیں ۔ ملاقات کے دوران پرورش ہاسٹل کے وارڈن عرفان علی پرورش سکول کے پرنسپل محبوب علی بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button