پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے، کل جلسہ سے خطاب کریں گے

dr thair qadriلاہور(نامہ نگار)ڈاکٹر علامہ طاہر القادری گزشتہ پانچ سال سے کینیڈامیں مقیم تھے۔ رات گئے ہنگامی طور پر ڈاکٹر طاہر القادری کینڈا سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کو سکیورٹی خدشات کے باعث حج ٹرمینل کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔ منہاج القرآن کی انتظامیہ کیمطابق ڈاکٹر طاہر القادری ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اپناآئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری 23 دسمبرکو لاہور مینار پاکستان پر منعقد کئے جانے والے عوامی جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بیٹے حسین معین الدین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی تاہم ملک کے حالات کے پیش نظر ان کے والد کو دی گئی سکیورٹی سے مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا انتخابات لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ،صرف اصلاحات کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری سیاسی عمل کا خاتمہ نہیں چاہتے بلکہ وطن عزیز میں حقیقی سیاست اور جمہوریت دیکھنا چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ہماری اقدار، ثقافت اور روایات کو پامال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker