پاکستان

القاعدہ رہنما اسلم اعوان ڈرون حملے میں مارا گیا، امریکہ

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے میران شاہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما اسلم اعوان مارا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اسلم اعوان القاعدہ کاسینیئر آپریشن آرگنائزر تھا۔ امریکی حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ دس جنوری کو ہونے والے ڈرون حملے کا نشانہ اسلم اعوان ہی تھا۔ القاعدہ رہنما کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جاتا ہے۔ اسلم اعوان کو عبداللھ خراسانی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ القاعدہ میں شمولیت سے قبل اسلم اعوان مصر میں ڈاکٹر تھا اور وہ ایمن الظوہری کے بہت قریب تھا۔ پاکستانی حکام نے اسلم اعوان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کو یہودی لابی سےفنڈنگ کےثبوت موجود ہیں،دانیال عزیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker