پاکستانتازہ ترین

پاک فوج نے ایل اوسی کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(پاک نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے والا ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو چکا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی کے پانڈو سیکٹر پر مار گرایا گیا ہے۔ کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں دو سو میٹر اندر گھس آیا تھا، جس پر پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے مار گرایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال اب تک سات ماہ کے دوران گرایا جانے والا یہ دسواں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے، جو حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان: اپوزیشن کے ٹی او آرز قانونی ماہرین نے بنائے ہیں، شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker