پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،4افرادہلاک

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ تحصیل دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد میں ایک چلتی گاڑی پر دو میزائل داغے گئے جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ امریکی جاسوس طیاروں کی علاقے میں پروازیں جاری ہیں اور شہری جائے وقوعہ پر جانے سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں امدادی کارروائیوں کے دوران بھی ڈرون حملہ نہ ہوجائے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔پاکستان کی طرف سے ہر ڈرون حملے کے بعد احتجاج کیا جاتا ہے لیکن امریکا نے پھربھی ملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر واشنگٹن میں موجود ہیں اوربتایا گیا ہے کہ امریکی حکام سے ڈرون حملے روکنے کے لیے مذاکرات ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے حکومتی اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker