پاکستانتازہ ترین

امریکا ڈرون حملوں سے متعلق شواہد پیش کرے

نیویارک(ڈیسک رپورٹر) اقوام متحدہ کے عہدیدار بین ایمرسن نے امریکا سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ پاکستان میں ڈرون حملوںسے متعلق شواہد پیش کرےکہ وہ قانونی ہیں یاغیر قانونی۔ پاکستانی حکام کی جانب سے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کے بعد بین ایمرسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا خود کو ڈرون حملوں پر غیر جانبدارانہ انکوائری کے لئےپیش کرے، اس ضمن میں امریکا کو چاہئے کہ وہ حملوں کی کارروائیوں کی ویڈیو پیش کرتے اور تحقیقات کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے امریکا ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت سے متعلق تحقیقات میں تعاون کرے۔ اگر تحقیقات میں امریکا نے تعاون نہ کیا تو اقوام متحدہ معاملےکی خود تحقیقات کرے گی۔ بین ایمرسن کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور پاکستان میں ڈرون حملوں کے کیسز زیر سماعت ہیں تاہم ڈیٹا کی عدم دستیابی پر ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت پر بات نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں  سچ کا سفر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker