بین الاقوامیتازہ ترین
افغانستان : امریکی ڈرون حملہ ،9افراد ہلاک
کابل(مانیٹرنگ سیل) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ نورستان میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے طالبان ہیں تاہم طالبان کی جانب سے واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔