اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں کی مخالفت کرتا ہے ۔امریکہ کے ساتھ ڈرون حملے روکنے کے حوالے سے جلد معاہدہ ہو جائے گا ۔امریکہ کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہیں ،آنے والے دنوں میں تعلقات میں بہتری آئے گی ۔بھارت کے ساتھ نیو کلیئر ٹیکنالوجی معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ گیا ہے ۔ مغربی طاقتیں پاکستان کے نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے حصول میں روڑے نہ اٹکائیں تو آج ملک میں توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوتا۔ آئندہ وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل نہیں نہیں ہوں ۔راجہ پرویز اشرف ملک کے وزیر اعظم ہیں گزشتہ روز سائوتھ ایشین سٹرٹیجک سٹیبلٹی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پاکستان میں نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نوید قمر کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ڈرون حملوں کی روک تھام کے حوالے سے امریکی انتظامیہ سے رابطے میں پیش آنے والے دنوں میں معاہدہ ہو جائیگا ۔پاک امریکہ تعلقات میں مشکل ادوار آتے رہے ہیں امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں تعلقات مزید بہتری آئے گی
You must be logged in to post a comment.