پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا ڈرون حملوں کیخلاف دستخطی مہم چلانے کااعلان

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف پوری دنیا میں دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کہتے ہیں امریکی صدارتی انتخابات میں بھی ڈرون حملوں پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح عوام کے دل جیت کر ہی مل سکتی ہے، ڈرون حملے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے خلاف دنیا بھر میں دستخطی مہم شروع کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مشتبہ شخص کو اس کے اہل خانہ سمیت نہیں مارا جاسکتا، تحریک انصاف قبائلی علاقوں میں امن لائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ امن مارچ میں ہیومن رائٹس کے کارکن اپنے خرچ پر پاکستان آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker