پاکستان

وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کردی

حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی 13 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ تمام صوبوں کے سیکرٹری صحت کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اتھارٹی ڈرگ قوانین پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی کا سربراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کہلائے گا۔وفاق، ڈاکٹرز ،فارماسسٹ اور فارما انڈسٹری سے ایک ایک ٹیکنیکل رکن لیا جائے گا۔ اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا۔ اتھارٹی سیکرٹری کابینہ کے تحت کام کرے گی ۔چیف ایگزیکٹو کے لیے پوسٹ گرایجوایٹ ڈگری اور 20 سال کا تجربہ ضروری ہوگا۔ مدت تین سال ہوگی ضرورت پڑنے پر ایک سال کی توسیع دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker