پاکستانتازہ ترین

ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) حکومت نے جان بچانے والی بانوے ادویات کی قیمتوں میں بیس سے چار سو فیصد تک کمی کرکے ادویات کی قیمتیں چار ماہ قبل کی سطح پر لانے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی جانب سے ددیا گیا ہے ۔ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے اپنے گذشتہ اجلاس میں ادویہ ساز کمپنیوں سے ادویا ت کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات تحریری طور پر طلب کی تھیں ۔ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تسلی بخش جوا ب نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیڑی ایجنسی نے ادویات کی قیمتیں پہلے کی سطح پر لانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن میں ادویہ ساز کمپنیوں کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں مارکیٹ سے پرانا اسٹاک اٹھا کر ادویات کو نئی قیمتوں کے ساتھ فروخت کریں اور نئے نرخ آویزاں کریں ۔ جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ان میں اینٹی بائیوٹک، کھانسی کی ادویات، انجیکشن، شربت اور بچوں کا او آ ر ایس شامل ہے

یہ بھی پڑھیں  آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی بختاورکو رخصت کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker