تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ میں نشئی افراد کے علاج کے لیے ٹریٹمنٹ سنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے.صدر "ماڈا” (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ادارہ شعور، محکمہ سوشل ویلفیئر ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،محکمہ پولیس،محکمہ 1122،محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کے علاوہ سیاسی ،سماجی،مذہبی ،وکلاء ،تاجرو صحافی برادری ،اساتذہ طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کے شرکاء نے منشیات کی لعنت کے خلاف بینرز اُٹھا رکھے تھے واک اوکاڑہ پریس کلب جاکراختتام پزیر ہو ئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر "ماڈا” (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد نوے لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے نوجوانوں میں سرنجز سے نشہ کا رجحان بڑھتا چلا جارہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے دس سے پندرہ سال کے بچوں میں بانڈز سونگھنے کانشہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے محمد مظہررشید نے کہا کہ اوکاڑہ میں نشئی افراد کے علاج کے لیے ٹریٹمنٹ سنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب عابد حسین مغل نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی دینے والی این جی اوز قابل قدر کام کر رہی ہیں ضلعی حکومت کومنشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے بھر پور اقدامات کرنا ہونگے واک کے شرکاء سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر(کمیونٹی) رانا اشرف جاوید،ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مشتاق فریدی ،مسلم لیگ ن کے رہنما منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا *

یہ بھی پڑھیں  بجلی پھر مہنگی کردی گئی، اعلامیہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker