تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ڈی ایس پی محمداکرام

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾جرائم پیشہ افراد کی بیخ کُنی کے لئے عوام اور پولیس مل جل کر کام کریں تو معاشرے سے کرائم کا خاتمہ جلد ممکن ہے ۔ عوام جن جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں گے ، پولیس پوری ایمانداری سے معاشرے کے ناسوروں کو قانون کی گرفت میں لائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں نے بھائی پھیرو مسجد انوار غوثیہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی ایس پی پتوکی سرکل محمد اکرام خاں نے کہا کہ عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔عوام کی طرف سے مثبت تنقید کا ہم خیرمقدم کریں گے ۔ بھائی پھیرو پریس کلب کے سر پرست حاجی محمد رمضان نے کہا کہ ڈاکٹر لیاقت کے پٹرول پمپ پر ہونے والی ڈکیٹی کے ملزم گرفتار کر کے مسروقہ مال فوری طور پر برآمد کیا جائے وگرنہ صحافی تھانہ بھائی پھیرو کے باہر دھرنہ دیں گے ۔ اگر پولیس ایمانداری ، غیر جانبداری اور سیاست سے بالا تر ہو کر ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرے تو معاشرے کے شریف لوگ سکھ کا سانس لے سکتے ہیں ۔ ایک صحافی محمد اکرام عرف بلا نے اپنے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ایس پی نے ایس ایچ اوسٹی کو میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم دیا ۔ شیخ محمد مشتاق نورانی اور ڈاکٹر اعجاز بھٹی نے ملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات اور ہر وقت ٹریفک بلاک ہونے کی شکائت کی ۔ ڈی ایس پی پتوکی نے کھلی کچہری میں موجود ایس ایچ او صدر حاجی محمد اشرف اور ایس ایچ او سٹی چوہدری محمد اشرف کو موقع پر عوام کی شکایات کے حل کرنے کے احکامات دئیے

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو 5 کروڑ کا چیک دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker