تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں بنیادی کردارادا کررہےہیں،DSPٹریفک

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں‘ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے ان کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے ایس اے سردار ماڈل ہائی سکول کوہلو والہ گلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سکول اسرار احمد‘ سابق ہیڈ ماسٹر ذوالفقار زاہد‘ وقاص عظیم‘ مس فروا‘ مس نمرہ‘ طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے اور یہ سکول علاقہ میں بچے بچیوں کو تعلیم کے نور سے منور کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ سکول کے چیئرمین اسرار احمد نے انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں  کور کمانڈرز کانفرنس: شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker