تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:نشہ کی لعنت سے نوجوانوں کو دوررکھنے کیلئے بہترین ذریعہ سپورٹس ہے

8گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نشہ کی لعنت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کیلئے بہترین ذریعہ سپورٹس ہے۔ سپورٹس ہمارے کلچر کا حصہ ہے اگر نوجوان نسل تعلیم اور سپورٹس کو اوڑنا بچھونا بنائے توہماری نسل جرائم سے محفوظ رہ سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے میر سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران تاجر اتحاد حافظ آبار روڈ چیئرمین ایاز الحسن عسکری جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد عاشق نے بھی خطاب کیا ۔ ڈی ایس پی غلام عباس نے کہا کہ سپورٹس کلب کی انتظامیہ کے رفقا ء مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے شہر کے اندر نوجوانوں کو اعلیٰ ترین سپورٹس کلب کی شکل میں تحفہ دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ چونکہ عالمی سطح پر پہلوانوں کا شہر مشہور ہے یہاں کے مخیرحضرات کو چاہیے کہ سپورٹس سے منسلک جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 354 رنز درکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker