تازہ ترینپاکستان

جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور کور کمانڈر کی وردی لیجانیوالے ملزم سمیت 340 افراد گرفتار

لاہور(پاک نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 340 ملزمان کو گرفتار  کرلیا گیا۔جناح ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی، ایم ایم عالم ائیرفورس بیس میانوالی،موٹر وے، سرکاری اور نجی عمارتوں پر حملہ کرنے والے، گاڑیاں اور عمارتیں جلانے والے قانون کے شکنجے میں آنے لگے اور شرپسندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کرنے کا عمل ہر گزرتے لمحے تیز ہونے لگا۔جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث 70 سے زیادہ افراد پکڑے گئے جب کہ  ڈنڈے اور پتھر برسانے والوں کی تصویریں بھی جاری کی گئی ہیں،  تصاویر، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شرپسندوں کی شناخت کی گئی۔دوسری جانب کورکمانڈر ہاؤس لاہور سے کور کمانڈر کی وردی لے جانے والے ملزم کو بھی گرفتار  کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button