تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:جرائم اورمنشیات کاخاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی ایس پی سرکل

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) جرائم اور منشیات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔تاجر ، سماجی ، تنظیمیں اور صحافی تعاون کریں تاکہ مل جل کر جرائم پر قابو پایا جاسکے ان خیالا ت کا اظہار ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد امیر کچھی نے مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس قصور کے صدر تنویر اسلم خاں اور پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف چوہدری کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ چوروں ، ڈاکوؤں ، اشتہاری مجرموں ، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ کی نگرانی میں سرکل پتوکی کی پولیس دن رات سرگرم عمل ہے انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کو خبردار کیا کہ وہ اپنے طرز عمل کو تبدیل کر کے جرائم سے توبہ کر لیں ۔ ورنہ انکے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی ایس پی سرکل پتوکی نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے وسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت میرے پاس آئیں انہیں مایوس نہیں کرونگا

یہ بھی پڑھیں  سامان ہے سو برس کا پل کی خبر نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker