علاقائی

گوجرانوالہ: ڈی ایس پی راشد محمود سندھو کی عبوری ضمانت کنفرم

گوجرانوالہ﴿میاں ریاض سے﴾لاہور ہائی کورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کے ایک مقدمہ میں ڈی ایس پی راشد محمود سندھو کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ہے اور پولیس آفیسر کو ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈی ایس پی راشد سندھو نے اپنے خلاف تھانہ نوشہرہ ورکاں میں اٹھارہ جون 2009 ئ کو پولیس آرڈر 2002 ئ کے تحت درج ہونیوالے ایک مقدمہ میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی ۔ جس میں عدالت عالیہ نے ڈی ایس پی راشد سندھو کی عبوری ضمانت کنفرم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رشید قمر کا آٹھ اکتوبر 2011 ئ کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ فاضل جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے حکم میں کہا کہ ماتحت عدالت نے اپنے حکم کے پیرا نمبر 14 میں ذکر کیا کہ عبوری ضمانت کی بحث کے دوران ڈی ایس پی اپنے ہمراہ عدالت کے باہر کچھ غنڈہ قسم کے افراد لیکر آیا اور اگر ایسا تھا تو جوڈیشل آفیسر کو ان غنڈہ عناصر کیخلاف کارروائی کرنا چاہیے تھی ۔ فاضل جسٹس نے متعلقہ جوڈیشل افسر ‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمد رشید قمر کو اپنے حکم کی کاپی بجھواتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں اس قسم کے ریمارکس دینے سے باز رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : آزمائش اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے. صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker