کھیل

آخری ون ڈے: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ چار میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔عمران فرحت،عمر گل اور اعزاز چیمہ کی جگہ فاسٹ بالر جنید خان، اسپنر عبدالرحمان اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ انگلش ٹیم میں روی بوپارا، گریم سوان،اسٹیوورٹ براڈ اور جیمس اینڈرسن کی جگہ جوس بٹلر، جیڈڈرن بیک، ٹم بریسنن اور ڈینی برگس آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔سیریز میں انگلش ٹیم کو 3-0 کی برتری حاصل ہے اور پاکستانی ٹیم کو ڈھائی سال بعد پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب نیشنل ا سپورٹس فیسٹیول گولا تھرو کا ٹائٹل پتوکی کے محمد مشتاق نے جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker