کھیل

دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی آج رات کھیلا جائے گا

دوبئی: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج مدمقابل ہونگی ۔۔ مختصر کھیل کے اس فارمیٹ ۔۔ میں انگلینڈ پہلے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ ایک سو چوبیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔۔ ایک سو انیس پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ دوسرے اور سری لنکا ایک سو سترہ پوائینٹس کے حصول کے ذریعے تیسری پوزیشن پرموجود ہے۔ چوتھا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جس کے ریٹنگ پوائنٹ کی تعداد ایک سو چودہ ہے۔۔ پاکستان ایک سو گیارہ ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ  پانچویں نمبر پر ہے۔۔ انگلینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پرتھا ۔۔ پہلے میچ میں کامیابی نے اسے دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker