کھیل

دبئی: انگلینڈنے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میںپاکستان کو 5 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

دبئی: تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس آوور میں 129رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے پیٹر سن نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 62رنز کی اننگز کھیلی اور انگلینڈ کے سکور کو یہاں تک پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے عمدہ باولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ بہت جلد گرگئی اس کے بعد اسد شفیق اور اویس ضیا نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔ اویس ضیا 23رنز بنا کر سوان کی گیندایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق بیٹنگ کے لیے اور اسد شفیق کے ساتھ پاکستان کے سکو ر کو آگے بڑھایا۔ اسد شفیق 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔ مصباح الحق کا ساتھ دینے کے لیے عمراکمل بیٹنگ کے لیے آئے۔عمر اکمل 22رنز بنا کرکرس براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔شاہد آفریدی3رنزبنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈیرن بیچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹرسن کو عمدہ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اعجاز احمد کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker