کھیل

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کوپہلی اننگزمیں5رنزکی سبقت

دبئی: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹ کھو کر ایک سو چار رنزبنالئے ہیں۔ اسطرح انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں پانچ رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دبئی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ننانوے رنز پر تمام ہوگئی۔ قومی ٹیم کےچار کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل ہوسکے۔ اسد شفیق پینتالیس رنزبناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔ محمد حفیظ اورعمر گل نے تیرہ، تیرہ رنز بنائے۔ اسٹورٹ براڈ نے چار اورجیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہو سکا۔ تیسری وکٹ پر کیون پیٹرسن اور اینڈریو اسٹراؤس نے ستاون رنز کی شراکت قائم کی۔ پیٹرسن بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے چھ وکٹ پر ایک سو چار رنز بنائے۔ اسطرح انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں پانچ رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اینڈریو اسٹراؤس اکتالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے تین اور عمر گل نے دو وکٹیںحاصل کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ’’دھوم تھری‘‘ 500 کروڑ سے زائد کا بزنس، بالی ووڈ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker