بین الاقوامیتازہ ترین

اسلام سے مذاق : دبئی میں ’حلال شراب ‘متعارف

دبئی  (مانیٹرنگ سیل) متحدہ عرب امرات کا دل دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت اور مہنگے اور خوبصورت ترین ہوٹلوں کی وجہ سے تو مشہور تھا ہی لیکن اب یہاں کی الکوحل سے پاک شراب نے بھی دنیا میں دھوم مچادی ہے جس میں سونے کے ورق بھی تیرتے نظر آتے ہیں۔ لوٹاہ پرنیمیئم فوڈز کی طرف سے متعارف کروائی گئی اس شراب میں الکوحل نہیں ہے لیکن اس کا ذائقہ بالکل اصلی شراب جیسا ہے۔ کمپنی کے ہیڈ منیجر ٹونی کولی نے بتایا کہ اس منفرد شراب کو مزید دلکش بنانے کیلئے اس میں سونے کے ورق ڈالے جاتے ہیں جو اس کے شاہی مزاج کے عین مطابق ہیں اور گاہکوں کو ایک شاہانہ مشروب کا تجربہ کرواتی ہے۔ بعض یورپی گاہکوں نے الکوحل سے پاک شراب کو پی کر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قابل تعریف بات ہے کہ اس مشروب کا ذائقہ بہترین شراب جیسا ہے لیکن اس میں الکوحل نہیں ہے۔ چوبیس قیراط خالص سونے کے ورق والی شراب کی ایک بوتل کی قیمت 150 ڈالر (تقریباً 1500 پاکستانی روپے) ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button