کھیل

دبئی ٹیسٹ: انگلینڈ 141 رنز پر ڈھیر، 42 رنز کی برتری

دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم پہلی اننگز کے دوران 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے تاہم پہلی اننگز کے دوران انگلینڈ کو پاکستان پر 42 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز نے شاندار بالنگ کا آغاز کرتے ہوئے انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 5 رنز پر حاصل کی۔ بالرز کی جانب سے عبدالرحمن 5 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے جب کہ سعید اجمل نے 3 اور عمر گل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا کالی آندھی کو309 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker