کھیل

پاکستان کی تاریخی فتح،انگلینڈکوکلین سویپ

دبئی : پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں 71رنز سے شکست دے تاریخ کا پہلا وائٹ واش کردیا۔ دبئیٹیسٹ کے چوتھے روز تین سو چوبیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز چھتیس رنز سے دوبارہ شروع کی تو اسے جیتنے کے لئے مزید دو سو اٹھاسی رنز کی ضرورت تھی۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ اڑتالیس رنز کے مجموعے پر گری جب کپتان اینڈریو اسٹراس چھبیس رنز بنا کر عبدالرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین جوناتھن ٹراٹ اٹھارہ رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ کیون پیٹرسن بھی اٹھارہ رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سعید اجمل کے تیسرے شکار ایلسٹر کک تھے، کک نے انچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ عمر گل نے ذمہ دارانہ بالنگ کرتے ہوئے این بیل اور ایوئن مورگن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بیل دس اور مورگن اکتیس رنز بناسکے۔ چائے کے وقفے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تہتر رنز بنائے تھے اور اسے جیت کے لئے مزید ایک سو اکیاون رنز درکار تھے۔ چائے کے وقفے کے بعد عمر گل نے ایک بار عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیااسٹورٹ براڈ اور گریم سوان کو میدان بدر کیاجبکہ سعید اجمل نے جیمز اینڈرسن کو شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے اور عمر گلنے چارچار اور عبدالرحمان نے دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  عمر اکمل بیٹی کے باپ بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker