کھیل

ون ڈے میچز میں مسلسل ناکامی،قومی ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی

دبئی : انگلينڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے ميچز ميں ناکامی کے بعد پاکستان کی ٹيم آئی سی سی رينکنگ ميں پانچويں سے چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ تاہم آخری دو ون ڈے جيت کر پاکستان سيريز برابر کے ساتھ انگلينڈ کی کی جگہ پانچويں پوزيشن پرواپس آسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹيم انگلينڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے ميچز ميں توقعات کے مطابق کارکردگی پيش نہيں کرسکی۔ ابتدائی دو ون ڈے ميچز ميں ناکامی کے بعد جہاں ايک طرف مسلسل ساتويں سيريز جيتنے کا خواب چکنا چور ہوا وہيں ٹيم آئی سی سی رينکنگ ميں پانچويں سے چھٹی پوزيشن پر آگئی۔ پاکستان کے خلاف ون ڈے سيريز ميں وائٹ واش کی صورت ميں انگلينڈ کی ٹيم آئی سی سی رينکنگ ميں چوتھی پوزيشن پر آسکتی ہے۔ تاہم اگر پاکستانی ٹيم آخری دو ون ڈے جيت کر سيريز برابر کرنے ميں کامياب رہی تو پاکستان انگلينڈ کو ايک درجے دھکيل کر پانچويں پوزيشن دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔ انگلينڈ اگر سيريز تين ايک سے جيتنے ميں کامياب ہوا تو انگلينڈ کی پانچويں اور پاکستان کی چھٹی پوزيشن برقرار ہے گی۔ آئی سی سی ريکنکنگ ميں آسٹريليا ايک سو تيس پوائنٹس کے ساتھ فہرست ہے۔ بھارت ايک سو اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، جنوبی افريقا ايک  سو سولہ پوائنٹس کے ساتھ تيسرے ،سری لنکا ايک سو دس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ،انگلينڈ ايک سو نو پوائنٹس کے ساتھ پانچويں اور پاکستان ايک سو چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker