کھیل

دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

دبئی(ڈیسک رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ چار میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادے گی۔ دونوں ٹیموں نے جمعرات کو دبئی پہنچ کر آرام کیا۔ ہفتے کو ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے کے لئے مقامی شائقین کی دلچسپی اس حد تک ہے کہ پاکستان سیریز میں واپس آئے۔مصباح الحق نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلا میچ 130رنز سے ہارنے کے بعد دوسرے میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 20رنز سے ہارے،تیسرے میچ میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان کا ساتویں ون ڈے سیریز جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اب وہ دونوں میچ جیت کر سیریز برابر ہی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker