کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

دبئی(ڈیسک رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 4 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوگا۔سیریز میں انگلینڈ کو3-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آئی سی سی نے تیسرے میچ کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے،سری لنکا کے کمار دھرماسینا اور پاکستان کے ضمیر حیدر فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل ٹی وی اور احسن رضا متبادل امپائر ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے جیف کرو میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری کو دبئی‘ دوسرا میچ 25 فروری کو دبئی جبکہ تیسرا میچ 27 فروری کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker