تازہ ترینکھیل

ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم

دبئی(مانٹیرنگ سیل) دوسرے ٹیسٹ میچ میں  لنکن ٹائیگرز نے پہلی اننگز میں شاہینوں کی ناکام بلے بازی کے بعد ناقص بالنگ سے بھی فائڈہ اٹھاتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کے کوشال سلوا اور کمار سنگاکارا نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ شاندار آغاز کیا تاہم 75 رنز کے مجموعی اسکور پر سنگا کارا 26 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے جب کہ چندی مل 12 رنز بنا کر جنید خان کی بال پر آؤٹ ہوئے لیکن کوشال سلوا اور مہیلا جے ورھنے ابھی تک پاکستانی بالرز کےلئے درد سر بنے ہوئےہیں۔ سری لنکا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 200 سے زائد رنز بنا لئے۔ کرونارتھنے گزشتہ روز ہی جنید خان کی بال پر 32 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے تھے۔ پہلے روز پاکستانی بلے باز خزاں رسیدہ پتوں کی مانند جھڑگئے، کھانے کے بعد کھلاڑیوں کی لائن لگی اور 165 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، 4 کھلاڑی کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، ٹیم میں جگہ خطرے میں دیکھ کر خرم منظور کی فارم بھی واپس آنے لگی اور انہوں نے 73 رنز بناکر کچھ مزاحمت کی، 2مواقع پانے والے بلاول بھٹی 24 پر ناٹ آئوٹ رہے، 7 کھلاڑیوں کو 8 رنز سے آگے بڑھنا نصیب نہیں ہوا، انجیلو میتھیوز کو پہلی مرتبہ ٹاس جیت کر بولنگ کا جراتمندانہ فیصلہ راس آگیا، پیسرز نے7 وکٹیں لیں جب کہ اسپنر رنگانا ہیراتھ نے 3 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button