تازہ ترینکھیل

دبئی ٹیسٹ، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط، 4 وکٹوں پر 318 رنز بنا لئے

دبئی(مانٹیرنگ سیل) مہیلا جے وردھنے کی سنچری نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں لنکن ٹائیگرز کی پوزیشن مضبوط کردی، کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 318 رنز بنا کر 153 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کے کوشال سلوا اور کمار سنگاکارا نے پہلی نامکمل اننگ کا دوبارہ شاندار آغاز کیا تاہم 75 رنز کے مجموعی اسکور پر سنگا کارا 26 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے جبکہ چندی مل 12 رنز ہی بنا سکے اور جنید خان کی بال پر آؤٹ ہوئے،  کوشال سلوا اور مہیلا جے ورھنے  پاکستانی بالرز کے سامنے ڈٹے رہے، دونوں بیٹسمینوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے تاہم سنچری سے 5 رنز دوری پر کوشال سلوا 95 رنز بنا کرمحمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، کھیل کے اختتام تک مہیلا جے وردھنے 106 رنز کے ساتھ جبکہ انجیلو میتھیوز 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 2 اور راحت علی اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کو پہلی اننگ میں 4 وکٹوں کے خسارے کے ساتھ پاکستان پر 153 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ واضح رہے کہ میچ کے پہلے روز پاکستانی بلے باز خزاں رسیدہ پتوں کی مانند جھڑگئے، سوائے خرم منظور کے کوئی بیٹسمین نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم صرف 165 رنز پر سمٹ کر رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker