تازہ ترینکھیل

پاکستانی بلے باز ناکام، اننگز کی شکست کا خطرہ

دبئی(مانٹیرنگ سیل) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستان کے بلے بازوں کو لنکن ٹائیگرز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث قومی ٹیم کو اننگز کی شکست کا خطرہ بڑھ گیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر سری لنکن بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا، احمد شہزاد 9، خرم منظور 6 اور ایک رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوگئے گئے۔ سری لنکا کے نوان پرادیب نے 2 جب کہ رنگانا ہیراتھ نے ایک پاکستانی بلے باز کو پویلین بھیجا۔  پاکستان نے اب تک 132سکور کیا اور اس کے 3کھلاڑی آؤٹ ہوئے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے پاکستان کو 91سکور کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 7وکٹیں باقی ہیں اس سے قبل پہلی اننگز کے دوران بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پہلے دن ہی پوری ٹیم صرف 165 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز تیسرے روز تک جاری رکھی اور 388 رنز بنا کر پاکستان پر 223 کی برتری حاصل کی۔پہلی اننگز میں مہیلا جے وردھنے کی سینچری نے لنکن ٹائیگرز کی پوزیشن مضبوط کی جب کہ کوشال سلوا نے بھی 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دوسری اننگز میں شاہینوں کی ناقص بلے بازی کے باعث قومی ٹیم کو ایک اننگز سے شکست خطرہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!