کھیل

آئی سی سی اجلاس دُبئی میں جاری

دُبئی(ڈیسک رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس دُبئی میں جاری ہے ۔۔ جس میں آئندہ دو سال کیلئے آئی سی سی کے نائب صدر کے عہدے  پر تقرری کے ساتھ ۔۔ کئی اہم امور کی منظوری دی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ سہہ ماہی اجلاس۔۔ آج آئی سی سی ہیڈ کوارٹر ۔۔ دبئی میں اختتام پذیر ہوجائے گا۔ آئی سی سی کے صدر۔۔ شردپوار کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں۔۔ آئی سی سی کے نائب صدرکے عہدے پر۔ اکستان اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشترکہ امیدوار۔۔ مصطفی کمال کی نامزدگی پرغورکیا جائے گا۔۔  آئی سی سی کےنئے نائب صدر ۔۔ موجودہ نائب صدر۔۔ نیوزی لینڈ کے ایلن آئزک کی جگہ لیں گے جو۔۔ دوہزار چودہ میں موجودہ ۔صدر۔۔ بھارت کے شردپوار کی جگہ سھنبالیں گے۔ اجلاس میں انگلینڈ اینڈ ویلز کے سابق چیف جسٹس لارڈ وولف کی طرف سے پیش کردہ آزاد گورننس پلان کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔۔ پلان کے تحت ۔۔ آئی سی سی بورڈ سمیت ۔۔ مختلف ۔۔ کمیٹیز میں آزاد ممبرزکا تقرر کیا جاسکے گا۔۔ اجلاس میں ٹیسٹ میچوں کو فروغ دینے کے لئے ٹیسٹ کی انعامی رقم میں اضافے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انگلینڈ کاپاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker