تازہ ترینعلاقائی

عمرسعید ملک کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ضلع اوکاڑہ امن و امان کے حوالہ سے سر فہرست ہے۔ ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ضلع اوکاڑہ امن و امان کے حوالہ سے سر فہرست ہے پولیس کو غیر سیاسی اور سفارش کے بغیر ، میرٹ پالیسی اپنانے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر ان کو اپنے ضلع میں تعینا ت کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں اوکاڑہ کے دورہ کے دوران کیا انہوںنے چہلم شہد ائے کربلاکے جلوسوں کا معائنہ کیا او ر سیکورٹی انتظامات پر فخریہ انداز میں کہا کہ کام سے جان چھڑانے کی بجائے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اسی طرح بروئے کار لایا جائے تو پولیس فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور معاشرہ میں ایک بہتر امیج ابھر کر سامنے آتا ہے بعد ازاں انہوں نے ڈی ایس پی دیپالپور عابد حسین ظفر ، ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم ملک ارشد کو ڈکیتی گینگ کو ٹریس آﺅٹ کرنے اور پابندسلاسل کرنے پر 50ہزارروپے مالیت کا کیش ایوار ڈ دیا ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کی جانب سے اس گینگ کی گرفتاری کے لئے ٹیم میں شامل کئے جانے والے دیگر افسران سب انسپکٹراحمد یار ،اے ایس آئی محمد نواز کانسٹیبل حمزہ اور علی عمیر کو بھی انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے ٭

یہ بھی پڑھیں  یوٹیوب نے نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Hi, There’s no doubt that your website may be having web
    browser compatibility issues. When I look at your web site in Safari, it looks fine
    however, when opening in Internet Explorer, it’s got
    some overlapping issues. I merely wanted to provide you with a quick heads up!
    Aside from that, fantastic blog!

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker