تازہ ترینعلاقائی

محمدعلی درانی کوحلقہ185 سے الیکشن لڑایاجائے۔وہ ہی عوام کی صحیح ترجمانی کرسکتے ہیں،الحاج بلیغ الرحمن

بہاولپور( بیو رو چیف) تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکاایک ہنگامی اجلاس اطہرحسین غوری کی رہائش گاہپرمنعقدہوا جس میں بہاولپور کی عوام کی خواہشات کاجائزہ لیاگیا اجلاس میں اطہر حسین غوری، اکرم انصاری، الحاج بلیغ الرحمن ، غلام عباس بلوچ اوردیگر ساتھی موجود تھے۔ اس موقع پر الحاج بلیغ الرحمن نے کہاکہ عوام کی خواہش ہے کہ محمدعلی درانی کوحلقہ185 سے الیکشن لڑایاجائے اورمحمدعلی دانی ہی عوام کی صحیح ترجمانی کرسکتے ہیں گزشتہ چار سال میں محمدعلی درانی نے بہاولپور کے اس مقدمے میں ایوانوں سے لے کرپوری دنیا میں اس آواز کو فروغ دیا محراب نہریں دریا ، چولستان ہر اس ایشوکوجو بہاولپور کی عوام کے حق میں بہترتھا اس کوبڑی خوبصورتی سے عدالتوں تک پہنچایا ۔ اکرم انصاری نے کہاکہ بہاولپور کی عوام کارکنوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ محمدعلی درانی کوحلقہ185 سے الیکشن لڑنے پرمجبورکیاجائے انہوںنے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ محمدعلی درانی نے پچھلے چار سالوں سے اس چنگاری کوشعلہ بنالیاہے بیالیس سال سے بغیرکسی وسائل کے اس جدوجہد میں مصروف عمل تھے اوراس آواز کومحمدعلی درانی نے تقویت دی اوربہاولپور کی صوبائی بحالی کویقینی بنانے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ جس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں متفقہ طورپر عوام کے جذبات کااحترام کیاگیا الحاج بلیغ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ یہ تمام جدوجہد محمدعلی ددرانی کی وجہ سے ہوئی ہے سپیکرصدارتی ریفرنس کویقینی بنائیں اور بہاولپور کی عوام کی خواہشات اورجذبات کااحترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker