تازہ ترینفن فنکار

پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائیگی: دعا علی

ٹیکسلا(نامہ نگار)پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائیگی حکومت پاکستان بھی فلم انڈسٹری کی دوبتی ہوئی ناؤ کو بچانے کیلئے حکومتی سطح پراقدامات کرے بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ سے متعدد بار آفرز آچکی لیکن پاکستان میں رہ کر ملک کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں پاکستان ٹیلی ویژن فنکاروں کی نرسر ی ہے میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بھی پی ٹی وی کراچی سنٹر سے کیا پندرہ سے زائد ڈراموں میں مرکزی کردارادا کر چکی ہوں سٹیج اورٹیلی ویژن کے سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا پاکستانی فلمی افق کے ستارے فلم سٹاربابرہ شریف سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں قدم رکھادو فلمیں کر چکی تیسری ہدایت کار مصنف ناصر ادیب کی اردو فلم شعلے ٹو میں ہیروئن کا کرداراداد کر رہی ہوں ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل سٹیج ٹیلی ویژن اورابھرتی ہوئی فلمسٹار ’دعا علی ‘نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اداکارہ دعا علی نے کہا کہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو ابتدا میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم وقت نے بہت کچھ سکھایاسٹیج اور ٹی وی کے سینئر اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا شوبز کی دنیا میں قدم رکھے سات سال ہوئے اس عرصہ کے دوران اپنی محنت اورلگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے دعا علی نے بتایا کہ دو فلمیں کر چکی ہوں تیسری فلم شعلے ٹوکی ریکارڈنگ جاری ہے جسمیں حیدر سلطان ہیروجبکہ دیگر کاسٹ میں مصطفی قریشی،سہیل خان،افتخار ٹھاکر،بہاربیگم، اداکارہ ملالہ ودیگر فنکارشامل ہیں فلم کی عکسبندی لاہور ،پنڈی ،مری،ملکہ کوہسارو دیگر علاقوں میں جاری ہے عید قرباں پرمیری فلم شعلے ٹو ملک بھر کے سینماگھروں میں ریلیز ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور:جوڈیشل کمپلیکس میں خود کش دھماکا ،4افراد جاں بحق،27 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker