Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / کھٹمنڈو: آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار کے قریب

کھٹمنڈو: آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار کے قریب

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ سیل)نیپال میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید لاشیں نکالنے کے بعد زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ نیپال میں ریلیف آپریشن مزید کچھ دن جاری رہے گا۔ نیپال میں مزید آفٹر شاکس کے باعث دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر شہریوں میں مٹی کے تودے گرے اور مزید راستے بند ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں گزشتہ ماہ کی پچیس تاریخ کو سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد سینکڑوں عمارتیں منہدم ہونے کے ساتھ ہزاروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی امدادی ادارے اور مقامی افراد و فوج ملبہ میں پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں۔ دارالحکومت کٹھمنڈو سمیت مختلف شہروں سے متعدد افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ چند افراد کو زندہ نکالا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہفتے کے روز دو سی ون تھرٹی طیاروں میں امداد نیپال بھیجی گئی۔ امدادی سامان میں چھ سو ٹینٹ، بیس ٹن چاول اور ادویات شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بیس ہزار خیمے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نارووال:برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے