پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا،پنجاب اورکشمیر میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا،وسطی و بالائی پنجاب اور کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شام سات بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔وفاقی دارلحکومت ،خیبرپختونخوامیں پشاور، سوات،بنوں،کوہاٹ ،ایبٹ آبادسمیت نواحی علاقوں ،پنجاب میں راولپنڈی ،اٹک، شیخوپورہ، چنیوٹ ،گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد کےگردونواح، آزادکشمیر میں،میرپور، باغ ،کوٹلی اورفاٹا میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے سے مکانات لرز اٹھے۔ ڈی جی میٹ آفس عارف محمود کا کہنا ہے کہ زلزلےکی شدت چھ ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز اسلام آبادسےساڑھے تین سو کلومیٹر شمال میں ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔خیبرپختونخواحکومت نے انتظامیہ کو زلزلےکےنقصانات کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیا کپ:بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker