بین الاقوامیتازہ ترین

ایکواڈور : شدید ترین زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 77 ہوگئی

کیوٹو (مانیٹرنگ سیل) ایکواڈور میں گزشتہ روز آنیوالے 7.8 شدت کے زلزے میں 77 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، درجنوں عمارتیں اور پل تباہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرالکاہل کے ساحل پر آنیوالے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے سے ایکواڈور میں ہلاک افراد کی تعداد 77 تک پہنچ گئی، سیکڑوں افراد شدید زخمی ہیں، کئی افراد کی حالات تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکواڈور کے نائب صدر جارج گلاس نے اتوار کی صبح زلزلے کے بارے میں اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ”اس لمحے‘ ہلاک ہونے والوں کی تصدیق شدہ تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ 588 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلہ ایکواڈور کے ساتھ ساتھ پیرو اور جنوبی کولمبیا میں محسوس کیا گیا تھا، اہلکاروں نے ایکواڈور کے 6 صوبوں جہاں نقصان ہوا ہے، میں ایمرجنسی حالت کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:گھریلو ناچاقی پر 20سالہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker