پاکستان

اسلام آباد:مسلم لیگ ہائوس میں ایسٹرکےحوالےسےتقریب،مشاہد حسین سید،وزیرمملکت برائے قومی ہم آہنگی نےچیک تقسیم کئے

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾:مسلم لیگ ہائوس میں ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید ، وزیر مملکت برائے قومی ہم آہنگی اکرم مسیح گِل نے مسیحی برادری میں چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری، چوہدری امتیاز احمد رانجھا ، مصطفی ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار آصف نکئی، محمد امتیاز راجہ،جیمس ناز اور دیگر مسلم لیگی راہنما بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ۔ مسیحی برادری کا قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں اہم کردار ہے اور ہم نے اپنے دور حکومت میں ایسے اقدامات کئے جس سے اقلیتوں کا اعتماد بڑھا۔ انہوںنے کہا کہ مسیحی برادری نے گزشتہ انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ کو دیئے ۔ وزیر مملکت اور مسلم لیگ اقلیتی ونگ سربراہ اکرم مسیح گِل نے کہا کہ مسلم لیگ اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے ۔اسمبلیوں ،سینٹ اور بلدیاتی اداروں میں نمائندگی دی۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کے نظریات کے مطابق پاکستان کو فلاھی ریاست بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ انہوںنے مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ انکے حقوق کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اقلیتی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی ترقی اور تعمیر کے لئے اپنا کردار جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker