پاکستانتازہ ترین

ووٹرز اصل شناختی کارڈ کسی کے حوالے نہ کریں،الیکشن کمیشن

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف) کراچی میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے دوران الیکشن کمیشن کو یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض لوگ الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے روپ میں ووٹرز سے ان کے اصل شناختی کارڈز وصول کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر کراچی میں ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ووٹرز کو کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اصل اہلکاروں کو وہ اصل شناختی کارڈ دکھا سکتے ہیں لیکن اصل شناختی کارڈ کسی کے حوالے کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس مجرمانہ کارروائی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے عوام سے میٹرو بس کا وعدہ پورا کرینگے،شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker