پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے متعدد حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا

electionاسلام آباد (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف این اے 264 ‘ 41 اور 46 کے تین قومی اسمبلی کے 27 پولنگ اسٹیشن اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی اسمبلی کے 2 پی پی 71 اور 72 کے 7 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ 25 مئی بروز ہفتہ کو جبکہ 2 صوبائی حلقوں پر 21 مئی بروز منگل کو پولنگ ہوگی بدھ کو الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا جس میں بلوچستان کے حلقہ قومی اسمبلی 269 خضدار میں پولنگ اسٹیشن 142 اور 143 پر دوبارہ پولنگ کرانے کا کہا ہے شمالی وزیرستان کے این اے 41 کے پولنگ اسٹیشن نمبرز 32 ‘ 37 ‘ 57 اور 59 پر دوبارہ پولنگ ہوگی الیکشن کمیشن نے این اے 46 پولنگ اسٹیشن 25 ‘ 26 ‘ 27 ‘ 28 ‘ 29 ‘ 30 ‘ 31 ‘ 32 ‘ 33 ‘ 34 ‘ 35 ‘ 36 ‘ 43 ‘ 45 ‘ 46 ‘ 47 ‘ 48 ‘ 49 ‘ 50 اور 54 پر دوبارہ پولنگ ہوگی صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی پی کے 71 بنوں II کے 72 بنوں III پولنگ اسٹیشن 18 ‘ 4 اور 35 پر دوبارہ پولنگ 21 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:صدرزرداری نے بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ داتادربارپرحاضری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker