پاکستانتازہ ترین

میڈیا سے گفتگو کے دوران عبدالستار ایدھی کی طبعیت بگڑگئی

کراچی (نمائندہ خصوصی) ایدھی سرد خانے کے باہر میڈیا سے گفت گو کے دوران  سماجی رہ نما عبدالستار ایدھی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق عبدالستار ایدھی کی طبیعت گرمی کی وجہ سے خراب ہوئی اور ان کو چکر آگئے تھے۔ ایدھی ترجمان نے مزید بتایا کہ اب  عبدالستار ایدھی کی طبیعت بہتر ہے اور وہ گھر چلے گئے ہیں۔ کراچی ميں ايدھی سرد خانے باہر سانحہ تربت ميں جاں بحق ہونے والوں کی میتیوں اور نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ايدھی نے بتايا کہ سانحہ تربت ميں جاں بحق افراد کے لواحقين نے اب تک ان سے رابطہ نہيں کيا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker