تازہ ترینعلاقائی

فرائض میں غفلت،ای ڈی او صحت اوکاڑہ کا لیڈی ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس

renala khurdرینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )غیر حاضری فرائض میں غفلت ای ڈی او صحت اوکاڑہ نے لیڈی ڈاکٹر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے اس سے قبل بھی لیڈی ڈاکٹر تسنیم جبار کے خلاف فرائض سے غفلت ڈیوٹی سے غیر حاضری پر درجنوں انکوائریان زیر سماعت ہیں تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد میں عرصہ سے تعینات لیڈی ڈاکٹر تسنیم جبار نے ڈیوٹی غیر حاضری فرائض میں غفلت اور علاج معالجہ کیلئے آنیوالی خواتین کو ڈلیوری اور علاج کیلئے سرکاری طورپر چیک اپ کرنیکی بجائے اپنے پرائیویٹ ہسپتال لیجاتی ہے اپنے ہسپتال آنیوالی خواتین سے رورل ہیلتھ سنٹر بدتمیزی کرتی ہے اور ان کو دھمکیاں دیتی ہے عوامی ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد کا دورہ کیا تو لیڈی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی علاج معالجہ کیلئے انیوالی خواتین رورل ہیلتھ سنٹر میں خوار ہو رہی تھیں جسپر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید اللہ نے لیڈی ڈاکٹر تسنیم جبار کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری کیلئے طلب کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:تیزاب گردی کا شکارغریب کسان آٹھ روزموت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعداپنے جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker